۷ آذر ۱۴۰۳ |۲۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 27, 2024
غزہ

حوزہ/ فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے بتایا کہ اس وقت غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے، یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے، فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے بتایا کہ اس وقت غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے، یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ رفح پاس کے ذریعے غزہ کے لیے جو امداد بھیجی جا رہی ہے وہ کسی بھی صورت میں یہاں کے لوگوں کے لیے کافی نہیں ہے، اس کی مقدار بڑھائی جائے۔

عدنان ابو حسنا نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو گیس اور ایندھن فراہم کرنے کے لیے صیہونی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے جب کہ یہاں رہنے والے لوگوں کو اس وقت ان کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم کو دیکھتے ہوئے غزہ کے لوگوں کے لیے بڑی مقدار میں ایندھن فراہم کرنے کی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی آخری مرحلے میں ہے اور اس میں توسیع کے لیے کوششیں جاری ہیں، یہاں پر عارضی جنگ بندی سے شاید لوگوں کو کچھ راحت ملی ہو لیکن یہاں کی اصل صورتحال بہت خراب ہے جسے جلد از جلد بہتر کیا جانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .